اوکاڑہ (ویب ڈیسک) دبئی ٹاؤن میں شادی میں آئی 7 بچیوں کے مہندی لگانے سے ہاتھ جل گئے . تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے علاقہ دبئی ٹاؤن میں شادی میں آئی سات بچیوں کے مہندی لگانے سے ہاتھ جل گئےہیں،تمام بچیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اوکاڑہ منتقل کردیا گیا۔جہاں بچیوں کی حالت تسلی بخش قرار دی جارہی ہے ۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اوکاڑہ کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مہندی میں ایسا کیمیکل ڈالا گیا جس سے بچیوں کے ہاتھ جل گئے۔اہلخانہ نے میڈیا سے بات کر تے ہوئے کہا کہ تمام بچیاں مہندی کی تقریب میں جانے کے لیے تیاری کر رہی تھیں ۔ تقریب میں جانے سے پہلے مہندی لگانی شروع کی لیکن تھوڑی ہی دیر بعد بچیوں کے ہاتھ جھلسنا شروع ہو گئے ۔ بچیوں کے چیخوں کی آواز سن کر ان کے ہاتھ دیکھ گئے جو بُری طرح جل گئے تھے ۔ بچیوں کی حالت دیکھتے ہوئے انہیں فوری طور پرڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اوکاڑہ منتقل کیا گیا ۔ اہلخانہ نے مہندی بیچنے والوں کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔