لندن(یس نیوز)برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد نے پاکستان میں مسائل کی وجہ بننے والے پاکستانی نژاد برطانویوں کے خلاف برطانوی اعلیٰ حکام کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے شر انگیز تقاریر کا ذکر سرفہرست کر دیا ہے۔ خط کے مندرجات میں یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ کس طرح الطاف حسین اور ایم کیو ایم لندن کے ارکان پاکستان میں دہشت اور لاقانونیت پھیلانے کیلئے برطانوی زمین استعمال کر رہے ہیں