پہلے روز کے اختتام تک پاکستان نے چھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو بیاسی رنز بنائے تھے
لندن (یس اُردو) لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستانی ٹیم انگلینڈ کیخلاف 339 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، پہلا روز مصباح الحق کے نام رہا ، کپتان نے پہلے روز شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سنچری سکور کی ۔اس سے قبل پہلے ٹیسٹ کے افتتاحی روز ٹاس پاکستان نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ دونوں اوپنرز بڑی اننگز نہ کھیل سکے ، شان مسعود 7 اور محمد حفیظ 40 رنز بنا کر پویلین لوٹے ۔اظہرعلی کی اننگز کا خاتمہ 7 رنز پر ہوا ، یونس خان نے 33رنز کی اننگز کھیلی جبکہ قومی کپتان مصباح الحق نے انگلش باؤلرز کو بے بس کر دیا ، انہوں نے 110 رنز کی اننگز کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئے ۔
اسد شفیق نے کپتان کا خوب ساتھ نبھایا انہوں نے 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، نائٹ واچ مین راحت علی رن بنائے بغیر میدان بدر ہوئے ۔انگلینڈکی جانب سے کرس ووکس چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے سرفہرست ہیں ۔ پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام تک پاکستان نے چھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو بیاسی رنز بنائے تھے