لارڈز: لارڈز ٹیسٹ کے تیسرے دن کھانے کے وقفے میں بھارتی ٹیم کو بیف پیش کیا گیا، لارڈز ٹیسٹ کے پل پل کی خبر دینے والے بھارتی بورڈ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کھانے کا مینیو بھی شیئر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لارڈز ٹیسٹ کے تیسرے دن کھانے کے وقفے میں بھارتی ٹیم کو بیف پیش کیا گیا، جس بارے میں بی سی سی آئی نے یہ کہہ دیا کہ کھانے میں بیف پاستہ کے علاوہ گرلڈ چکن ،سوپ،دال مکھنی،آلو اور باسمتی چاول بھی تھے پھر انہوں نے ٹویٹر پر مینیو کی تصویر بھی شیئر کر دی۔
بی سی سی آئی نے ٹویٹر پرٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مینیو دونوں ٹیموں کے لئے تھا بھارتی کھلاڑیوں نے بیف نہیں کھایا ،کھلاڑیوں نے بیف کے علاوہ ڈشز کھائیں۔ واضح رہے بھارت میں گائے کے گوشت کھانے پر پابندی عائد ہے کیوں کہ وہاں گائے کو پوجا جاتا ہے۔
A well earned Lunch for #TeamIndia.
You prefer? #ENGvIND pic.twitter.com/QFqcJyjB5J
— BCCI (@BCCI) August 11, 2018