counter easy hit

تھانہ لاری اڈا مصالحتی کا اجلاس گزشتہ روز تھانہ لاری اڈا میں منعقد ہوا

Lorry Adda police

Lorry Adda police

گجرات ( علی بھٹی سے ) تھانہ لاری اڈا مصالحتی کا اجلاس گزشتہ روز تھانہ لاری اڈا میں منعقد ہوا ، جس کی صدارت ریڈر مصالحتی کمیٹی ملک فخر ، چیئرمین حافظ قمر نوید ، طارق سلامت نے کی ، اس موقع پر ممبران نے بھرپور شرکت کی شرکت کرانیوالوں میں حافظ سجاد ، ماسٹر الیاس ، مہر آصف ، طاہر یوسف سمیت دیگر نے شرکت کی ، اس موقع پر ملک فخر ، حافظ قمر نوید نے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام ممبران کا بے حد شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپنا قیمتی ٹائم نکال کر اجلاس میں شرکت کی ، انہوں نے کہا کہ ممبران ہر جمعہ کو اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ، اگر کوئی ممبردیر سے حاضر ہو تو اسے جرمانہ کیا جائیگا ، اوراگرکسی ممبر نے بغیر بتائے حاضری نہ لگوائی تو ممبران کی مشاورت سے اس کی ممبر شپ بھی ختم کردی جائیگی ، مصالحتی کمیٹی کے تمام ممبران کو چاہئے کہ وہ جمعہ کو 4بجے اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ٹائم کی پابندی کریں ۔انہوں نے کہا کہ ہم تمام ممبران کے کارڈ بنوائیں گے اور تمام ممبران کے کارڈز کا ریکارڈ ڈی پی او کے پاس بھی موجود ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ ہنگامی حالت میں ممبران سے مشاورت کے لیے کسی بھی وقت بلایا جاسکتا ہے ۔