Los Angeles: 22nd Festival Critics Choice Awards
امریکی شہر لاس اینجلس میں22ویں سالانہ کرٹکس چوائس فلم ایوارڈز کا رنگا رنگ میلہ سج گیاجہاں بلیو کارپٹ پر اداکاروں نے جلوے بکھیر کر تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔
شاندار تقریب میں بڑی تعداد میں فنکار شریک ہوئےجنہوں نے نت نئے فیشن سے مزین دلکش ملبوسات زیب تن کئے ہوئے تھے، جیسے ہی بلیو کارپٹ پر ہالی وڈ ستاروں کی آمدہوئی تو فوٹو گرافروں کو پوز دینے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔سالانہ ایوارڈ تقریب میں ہالی وڈ سپر ہیروفلم ‘ڈیڈپول ‘میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکارریان رینلڈزکوانٹرٹینر آف دی ایئر قرار دیا گیا جبکہ 12 کیٹیگریزکیلئے نامزد ہونیوالی فلم ‘’ لالا لینڈ‘نے بیسٹ مووی اور بیسٹ ڈائریکٹر سمیت 8 ایوارڈ زجیت کر میدان مار لیا۔بیسٹ میل ایکٹر کا ایوارڈکیسے ایفلک کو فلم ‘’مانچسٹربائے دی سی‘میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرنے پر دیا گیا جبکہ نٹا لی پورٹمین کو فلم ’جیکی‘کیلئے بہترین فیمیل اداکارہ کا ایوارڈاپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔اس کے علاوہ بہترین ڈرامہ سیریز کا ایوارڈ ‘’گیمز آف تھرون‘نے حاصل کیا، بہترین کامیڈی سیریز کا ایوارڈ’سیلیکون ویلی‘کے نام رہا۔چھ نامزدگیاں حاصل کرنے والی ٹی وی سیریز’دی پیپلز ورسزاو جے سمپسن‘ بیسٹ ٹی وی کانٹینڈرکے ایوارڈ سمیت دیگر 3 مختلف کیٹیگریز کیلئے دیا گیا۔بیسٹ ایکٹراور بیسٹ ایکٹریس اِن ڈرامہ سیریز کے ایوارڈ سےباب اورڈرکرک کو’بیٹر کال سول‘کیلئے اور ایون رشل ووڈ ‘ویسٹ ورلڈکیلئے دیا گیا۔