پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کی جانب سے استعمال کئے گئے غیرمناسب الفاظ سے ان کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔
لاہور: سینیٹر رحمان ملک نے جے آئی ٹی کے ریمارکس پر رد عمل دیتے ہوئے اسے قابل افسوس قرار دیا ہے۔ رحمان ملک کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جے آئی ٹی نے رحمان ملک کو ان کی رپورٹ کی تصدیق کرنے کیلئے بلایا تھا۔ جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں رحمان ملک کی رپورٹ کو مستند اور حقائق پر مبنی قرار دیا۔ اگر جے آئی ٹی کو رحمان ملک کی رپورٹ پر کوئی اعتراض نہیں تو ذات پر کیوں ہے؟