counter easy hit

امریکا میں موجود دونوں بازوؤں سے محروم شامی بچہ ماں باپ کا منتظر

نیویارک: شام میں ایک دھماکے میں دونوں بازوؤں سے محروم ہونے والا 11 سالہ بچہ امریکا میں اپنے ماں باپ کا منتظر ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں بے سہارا مسلمان گھرانوں کے ایک کیمپ میں اپنے والد کے ساتھ موجود 11 سالہ شامی پناہ گزین احمد الخلاف نے خواہش ظاہر کی ہے کہ ترکی میں موجود اس کے چار بہن بھائیوں اور والدہ کو بھی اس کے ساتھ رہنے کی اجازت دی جائے۔

احمد الخلاف 2013 میں شامی پناہ گزین کیمپ میں ہونے والے دھماکے میں اپنے دونوں بازوؤں سے محروم ہوگیا تھا جبکہ اس کے 3 بہن بھائی اس دھماکے میں ہلاک ہوگئے تھے، تاہم خوش قسمتی سے اس کے والدین اور دیگر 4 بہن بھائی بچ گئے تھے۔

الخلاف کو امریکی صدر بارک اوباما کی جانب سے دیئے گئے ایک الوداعی خطاب میں خصوصی مہمان کے طور پر بلایا گیا تھا۔ احمد الخلاف نے امریکی صدر سے درخواست کی ہے کہ اسے اپنی والدہ اور دوسرے بہن بھائیوں کی شدید کمی محسوس ہوتی ہے اور ان کی جدائی مزید برداشت کرنا اس کےلئے ناممکن ہوتا جارہا ہے۔

’’میں چاہتا ہوں کہ میرے ساتھ دھماکے میں بچ جانے والے میرے 4 بہن بھائیوں اور والدہ کو بھی ترکی سے امریکا آنے کیا اجازت دی جائے۔

احمد الخلاف کا کہنا تھا کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ امریکا میں موجود پناہ گزینوں اور امریکی مسلمانوں کو ملک بدر کردیا جائے گا اور اس نے ای میل کے ذریعے اپنے خاندان کے حوالے سے انہیں درخواست بھی کی ہے لیکن تاحال ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی جاانب سے اسے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔اس کے باوجود، الخلاف کو قوی امید ہے کہ ایسا کبھی بھی نہیں ہوگا اور ’’نومنتخب امریکی صدر میری درخواست کو عملی جامہ پہنائیں گے، کیوں کہ اگر خود پریقین ہو تو دنیا میں کوئی بھی کام ناممکن نہیں۔‘‘

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website