روات: (اسد حیدری) سہالہ پولیس اور معززین علاقہ کی خصوصی کاوشوں سے گمشدہ بچے والدین کے سپرد کردئیے گئے۔ بچے ملنے کے بعد ماں کے خوشی سے آنسو نکل آئے ایس آئی ساجد اقبال کو ڈھیروں دعائیں دی۔ بچوں کو سیال فارم گوجر خان میں والدین کے سپرد کیا گیا۔ والد انتہائی بے حس تھا۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل ٹی چوک سے سہالہ پولیس کو اطلاع ملی کہ دو چھوٹے بچے توصیف اور تنویر گمشدہ ہیں۔ سہالہ پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ساجد اقبال اور سماجی شخصیت نوید خواجہ کی خصوصی کاوش اور انتھک محنت کے بعد بچوں کے والدین کا سراغ ملا۔ اور بچوں کو جب گوجر خان میں والدین کے حوالہ کیا گیا تو ماں کے خوشی سے آنسو نکل گئے۔ اور اس موقع پر عوام علاقہ نے سہالہ پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔