counter easy hit

محبت رسول دین کی جان ہے۔چودھری محمد اعظم

Ch AZAM

Ch AZAM

پیرس(نمائندہ خصوصی ) محبت رسول ص،دین کی جان اور ھمارے ایمان کا حصہ ہے۔حضور اکرم ص نے پوری دنیا میں محبت کے فروغ کا پیغام دیا ہے۔اسلام نے ہمیشہ امن،روداری،سلامتی اور بھائی چارے کی فضا کو قائم کیا۔ان خیالات کا اظہار چودھری محمد اعظم (صدر MQI فرانس) نے گونساویل میں انعقاد پذیر محفل نعت سے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ منہاج القرآن،رسول نما تحریک ہے جو دلوں میں عشق مصطفے ص کی شمع روشن کرنے کے لیے کوشاں ہے۔اس موقع پر پاکستان سے تشریف لائے ھوئے کیو ٹی وی کے کمپئیر تسلیم احمد صابری اور نعت خواں شہباز قمر فریدی نے ہدیہ عقیدت پیش کیا