اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر کے بھائی ڈاکٹر ارشاد اللہ بابر انتقال .کر گئے ،ڈاکٹر ارشاد اللہ بابر کچھ عرصے سے علیل تھے چئیر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹونے فرحت اللہ بابر سے اظہار تعزیت کیا ہے ،بلاول بھٹو زرداری کی مرحوم ارشاد اللہ بابرکی مغفرت کی
دعا بھی کی ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے پارک لین ضمنی ریفرنس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان پر 22 جنوری کو فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے‘وفاقی دارالحکومت کی عدالت میں جج اعظم خان نے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ضمنی ریفرنسز کی سماعت کی.اس دوران آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور عدالت کے روبرو پیش ہوئیں جبکہ سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی جانب سے اپنے موکل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ آصف زرداری کا کراچی میں علاج جاری ہے، انہیں متعدد امراض لاحق ہیں، لہٰذا وہ پیش نہیں ہوسکتے.اس پر عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر سے کیس زین ملک کا معاملہ کہاں تک پہنچا؟ جس پر عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ زین ملک کا کیس مجاز اتھارٹی کے پاس زیر التوا ہے، تاہم آئندہ سماعت تک مذکورہ معاملے کلیئر کردیں گے نیب کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ ضمنی ریفرنس میں 9 نئے ملزمان کو شامل کیا ہے جبکہ 5 ملزمان کا نام فہرست سے نکال دیا گیا ہے.بعد ازاں عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر زین ملک سے متعلق پیش رفت رپورٹ سے آگاہ کیا جائے، ساتھ ہی یہ کہا گیا کہ پارک لین ضمنی ریفرنس میں آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی اس لیے تمام ملزمان حاضری یقینی بنائیں دریں اثنا عدالت نے میگا منی لانڈرنگ ضمنی ریفرنس میں آصف زرداری، فریال تالپور، انور مجید، عبدالغنی مجید، حسین لوائی، زین ملک، نمر مجید، یونس قدوائی سمیت دیگر ملزمان کو نوٹس جاری کردیے