counter easy hit

نوجوان پریمی جوڑے کے خواب مٹی میں‌مل گئے ….! دلہے کا باپ دلہن کی ماں‌لے کر فرار ،ہلچل مچ گئی

انڈیا (ویب ڈیسک ) ریاست گجرات میں نوجوان پریمی جوڑے کا شادی کا منصوبہ اس وقت چوپٹ ہو گیا جب ان کے والدین اچانک گھر سے غائب ہو گئے۔اہل خانہ کے خیال میں لڑکی کی 46 سالہ ماں اور لڑکے کا 48 سالہ باپ ایک کے ساتھ شادی کرنے کے لیے گھر سے بھاگ گئے ہیں۔ دونوں ایک دوسرے کو جوانی کے زمانے سے جانتے تھے

ڈرامہ سیریل عہد وفا کی آخری قسط کب سینما گھروں میں دکھائے گی ؟ جان کر آپ کا دل خوش ہو جائے گا

اور اچھے دوست بھی رہ چکے ہیں۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق نوجوان جوڑے کی شادی فروری کے دوسرے ہفتے کے لیے طے تھی اور منگنی کے بعد گذشتہ ایک سال سے شادی کی تیاریاں جاری تھیں۔گجرات کے شہر سورت کے رہائشی نوجوان جوڑے کا تعلق ایک ہی برادری سے ہے۔اہل خانہ کے علاوہ کمیونٹی کے بزرگوں کو بھی اس رشتے کے حوالے سے اعتماد میں لیا گیا تھا۔شادی کی تیاریاں جاری تھیں کہ چند دن پہلے لڑکی کی والدہ، سواتی اور لڑکے کے والد، راکیش گھر سے فرار ہو گئے۔دونوں خاندانوں نے ’گمشدگی‘ کی رپورٹ بھی پولیس تھانے میں جمع کروائی ہوئی ہے۔

شادی سے پہلے اور شادی کے بعد مسلسل غیر اخلاقی ویڈیوز دیکھنے والے مردوں اور عورتوں کو اس کا سب سے بڑا نقصان کیا ہوتا ہے ؟ لاہور کی معروف خاتون ڈاکٹر کے خاص مشورے

 

جوڑے کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ راکیش اور سواتی کئی برسوں سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں اور ہمسائے بھی رہ چکے ہیں۔’راکیش اور سواتی کے بھاگنے کے بعد ان کے دوستوں سے ہمیں معلوم ہوا کہ ماضی میں بھی دونوں کا تعلق تھا، لیکن سواتی کی منگنی ان کے موجودہ شوہر سے ہو گئی تھی۔‘ لڑکے کے والد، راکیش کا ٹیکسٹائل کا کاروبار ہے اور وہ کسی سیاسی جماعت سے بھی وابستہ ہیں۔ جبکہ سواتی کے شوہر ہیرے کے کاروبار سے منسلک رہ چکے ہیں۔راکیش اور سواتی نے تو فرار میں ہی اپنی ادھوری محبت کو پانے کا واحد حل سمجھا، لیکن اہل خانہ کے لیے یہ شدید شرمندگی کا سبب بن گیا ہے۔سوشل میڈیا پر دونوں کی محبت پر نہ صرف تبصرے ہو رہے ہیں بلکہ ان کی تصاویر بھی شیئر کی جا رہی ہیں۔

LOVERS, LOST, THEIR, DREAMS, FATHER, OF, GRROOM, ESCAPED, WITH, MOTHER, OF, BRIDE

 

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website