فرانس (اشفاق چودھری) بھارتی ریاست ہریانہ میں انتہا پسند ہندووں کی جانب سے نچلی ذات کے دلت ہندووں کے گھروں کو بچوں اور خواتین سمیت جلائے جانے کے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ق) فرانس کے سینئر رہنما وں سکریٹری جنرل چودھری عبدلروف ٹھلہ و دیگر نےاپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے شدت پسندی کی کارروائیوں میں تیزی آتی جا رہی ہے۔
مسلمانوں و سکھوں سمیت دیگر اقلیتوں اور نچلی ذات کے ہندو و ں پر حملے و تشد کی منظم مہم بھارت میں مذہبی دہشتگردی پر دنیا سے سنجیدہ نوٹس لینے کا مطالبہ کررہی ہے۔