کوٹلہ قاسم خاں (شمشاد چوہدری )ہر ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم ہوتی ہے لیکن کرائے عرصہ دراز سے برقرار کوئی بھی نہیں سوچتا کہ ہر ماہ پانچ روپے دس روپے سات روپے پٹرولیم کی قیمت کم ہوتی ہے 120روپے 71روپے تک آگئی ہے لیکن کرائے 120روپے لیٹر تک جب پٹرولیم کی قیمت تھی تب سے برقرار ہیں کئی سالوں پہلے جب پٹرولیم مصنوعات کی قیمت 70روپے فی لیٹر تھی تو گجرات سے لالہ موسیٰ کا کرایہ 15روپے تھا جب کہ اب پھر تیل کی قیمت 71روپے ہے ادھر کوئی توجہ نہیں دے رہا کہ110سے 71روپے تک آگئی حکومت نے کرائے کم نہ کئے آخر عوام سے نا انصافی کیوں کی جارہی ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ آخر عوام کے ساتھ سوتیلیوں جیسا سلوک کیوں کیا جارہا ہے