کراچی : اداکار بہروز سبزواری نے کہا کہ کم وسائل میں معیاری فلم بنانا اور اسے عوام کی جانب سے پسند کیا جاناکسی کارنامے سے کم نہیں۔
بہروز سبزواری نے کہا کہ کسی بھی کام پر تنقید کرنا بہت آسان ہے لیکن تنقید کرنے والے اس کے ساتھ کوئی اصلاحی پیغام بھی دیں تو بہتر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ روایتی اور فارمولہ فلموں نے فلم بینوں کو سنیما سے دور کردیا اب ایک طویل عرصہ بعد فلم انڈسٹری کے حوالے سے اچھا کام ہورہا ہے،تو آج کے مشکل دور میں فلم بنانے والوں کی حوصلہ افزائی ضرور کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وہ جدید ٹیکنالوجی موجود نہیں جو دنیا کے دیگر ممالک کی فلم انڈسٹری کو میسر ہے ۔ اس کے باوجود آج کے دور کا نوجوان ڈائریکٹر بہتر کام کرنے کی کوشش کررہا ہے۔