لاہور : جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ لوئردیر میں پی کے 95 کا ضمنی الیکشن کالعدم قرار دینے کا فیصلہ حیران کن ہے، اسے ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔
لاہور سے جاری بیان میں سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ انتخابی عمل میں خواتین کی شرکت کے بھر پور حامی ہیں، خواتین کو ووٹ دینے سے کوئی روک نہیں سکتا۔
سراج الحق کا کہناتھاکہ کسی کو زبردستی ووٹ ڈالنے پر مجبور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے لوئردیر میں پی کے 95کا ضمنی الیکشن کالعدم قرار دینے کا فیصلہ حیران کن ہے، اسے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔