لوئر دیر : لوئر دیر کی تحصیل میدان میں مقامی امن کمیٹی کا رکن بم دھماکے میں جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق تحصیل میدان کے علاقے زیارت کلے سوری پاؤ میں امن کمیٹی کے رکن دلاور خان کے گھر کے باہر بم نصب کیا گیا تھا۔
بم کا دھماکہ اسوقت ہوا جب دلاور خان اپنے گھر واپس پہنچے تھے۔دھماکے سے دلاور خان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔