لوئر دیر میں شہری علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری دوبارہ شروع ہوگئی ،سوات کی وادی کالام، مالم جبہ اور دیامر کی نیاٹ ویلی،بابوسر،نانگا پربت،بٹوگا کےپہاڑوں پر بھی برف پڑ رہی ہے۔
کوئٹہ میں کہیں کہیں بادل ہیں جبکہ سردی کی شدت برقرار ہے ،پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں ہلکی دھند چھائی ہے۔لوئر دیر کی تحصیل جندول میں 12گھنٹے سے بجلی معطل ہے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ادھر اسلام آباد میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابرآلود اورملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور مالاکنڈ میں بارش اور برف باری متوقع ہے۔