پنگریو….. پنگریو اور زیریں سندھ کے دیگر علاقوں میں سرسوں کی نئی فصل مارکیٹ میں آگئی جس کی وجہ سے زرعی منڈیوں کی تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہو گیا اور تاجروں کے چہرے خوشی سے کھل اُٹھے ہیں۔
تاہم کاشت کاروں نے سرسوں کے موجودہ نرخوں کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فی ایکڑ پیدا وار اور نرخوں میں کمی کے باعث اس فصل پر اُٹھنے والے اخراجات بھی پورے نہیں ہو رہے اس لئے وفاقی حکومت سرسوں کی امدای قیمت کم از کم 3000مقرر کرے بصورت دیگر کاشت کار آئندہ یہ فصل کاشت نہیں کریں گے ۔
جن علاقوں کی فصل مارکیٹ میں آئی ہے ان میں پنگریو، ، شادی لارج، نندو، کھوسکی، جھڈو، خلیفو قاسم، ملکانی شریف، ٹنڈو باگو، ڈیئی، کھڈھرو، تلہار راجوخانانی، نوکوٹ کڈھن اور لواری شریف شامل ہیں۔ سرسوں کی نئی فصل مارکیٹ میں آگئی ہے جس کی وجہ سے زرعی منڈیوں میں کاروباری اور تجارتی سرگر میوں میں اضافہ ہو گیا ہے ۔گندم کے بعد سرسوں کی فصل بھی مارکیٹ میں آنے کے باعث زرعی منڈیوں کے تاجروں کے چہرے خوشی سے کھل اُٹھے ہیں۔