counter easy hit

بگڑتی ہوئی ساکھ کو بہتر بنانے کا وقت۔۔۔!!! تیل کی قیمتیں 1 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں، عوام کی اُمنگوں کی ترجمانی ہوگئی

لاہور( نیوز ڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا ہوگیا ۔ خام تیل کی قیمتیں ایک سال کی کم ترین سطح پر آگئیں۔ خام تیل کی قیمت ایک سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی سامنے آئی ہے جو سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

وہی عشق اور محبت کا چکر۔۔!! مشیل اوباما اور ہیلری کلنٹن کس شخصیت کو چاہتی تھیں؟ ڈونلڈ ٹرمپ کے انکشاف نے پوری دنیا کو ہلا دیا

ایک سال قبل قیمت 75 ڈالر فی بیرل تھی جو اب 52 ڈالر 45 سینٹ ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بارہ ماہ میں خام تیل کی قیمت 30 فیصد کمی واقعہ ہوئی ہے جو تقریباََ 23 ڈالر فی بیرل بنتی ہے۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتی مہنگائی میں حکومت اگر خام تیل پر ٹیکس ہی کم کردے تو عوام کو بڑا ریلیف مل جائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت کو بھی چاہیئے کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو فوری طور پر کم کیا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے۔اگر اس طرح حساب لگایا جائے تو پاکستان میں پٹرول 27 روپے فی لیٹر تک سستا ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے فروری کے ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، اوگرا نے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافے اور پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کی تجویز دی تھی

مداحوں کے لیے یقین کرنا مشکل…!!! عائشہ عمر کی ویڈیو اور تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

 

جسے مسترد کر دیا گیا۔ واضح رہے اس سے قبل امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ اگلے ماہ پٹرول کی قیمتوں 10 روپے کمی ہو جائے گی۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تاریخی کمی ہوئی ہے جسکے بعد قیمت 53 ڈالر فی بیرل تک آ گئی تھی ، اس وجہ سے آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں10 روپے فی لٹرتک کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 58 ڈالر45 سینٹ اورکروڈ آئل مارکیٹ میں 53 ڈالر44 سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے۔ گزشتہ دوماہ کی نسبت عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 17 ڈالرفی بیر ل تک کمی آئی ہے،

پاکستان کے اہم ترین شہر میں گرلز ہاسٹل میں مقیم طالبہ نے اپنے اساتذہ پر شرمناک الزامات عائد کر دیئے

 

جس کے باعث آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹرتک کمی کاامکان ہے۔ اس وقت پاکستان میں پٹرول کی قیمت 116.6 روپے فی لٹر ہے، کمی کے بعد قیمت 106 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔ماہرین کے مطابق حکومت کے پاس موقع ہے کہ وہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے بعد عوام کیلئے تیل کی قیمتیں کم کردے اور بڑاریلیف دے کر اپنا بگڑتا ہوا امیج بہتر کرے ۔

LOWEST, RATE, OF, OIL, AND, OIL, PRODUCTS, AT, WORLD, LEVEL, BEST, OPPORTUNITY, FOR, PAKISTAN, GOVERNENT, TO, DO, BETTER, FOR, PAKISTANI, PEOPLE

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website