اسلام آباد(یس اردو نیوز)سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث سیکنڑوں افغابن طالبان کے بارے میں حتمی فیصلے تک پہنچنے کیلئے لویا جرگہ طلب کرلیا گیا۔ غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث قیدیوں کی رہائی کے احکامات دینے سے معذور کا اظہار کرتے ہوئے جمعے کو لويا جرگہ طلب کرلیا ہے۔ حکومت نے گزشتہ اتوار کو لويا جرگے کے انعقاد کا فيصلہ کيا تھا اور آج منگل اس کی تاريخ مقرر کر دی گئی۔ طالبان کا اصرار ہے کہ کابل حکومت کے ساتھ براہ راست بات چيت کے آغاز سے قبل ان کے تمام قيدی رہا کيے جائيں۔ صدر اشرف غنی امريکا اور طالبان کے مابين فروری ميں دوحہ ميں طے پانے والی ڈيل کے تحت تقريباً ساڑھے چار ہزار قيدی رہا کر چکے ہيں مگر انہوں نے آخری چار سو قيديوں کی رہائی کا فيصلہ لويا جرگہ پر چھوڑ ديا تھا۔ ان کے بقول مذکورہ طالبان کے جرائم بہت سنگين نوعيت کے ہيں۔