ننکانہ صاحب(نمائندہ یس اردو سے)ایل پی جی گیس دھماکے سے جان بحق ہونے والوں پہ ہر آنکھ اشک بار ہے۔ ایم پی اے ملک ذولقرنین ڈوگر ایل پی جی گیس سے دھماکے سے جان بحق ہونے والوں پہ ہر آنکھ اشک بار ہے۔اس قدر تکلیف دہ اور دلخراش واقعہ ہے جس کا لفظوں میں اظہار ممکن نہیں۔اللہ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ ان خیالات کا اظہارایم پی اے ملک ذولقرنین ڈوگر ، نمائندہ ایم این اے رائے آصف نے محمودپورہ میں ایل پی جی دھماکے سے جاں بحق ہونے والی بچی کے ورثاء کو مالی امدادکاچیک دیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اے سی ننکانہ میاں رفیق احسن نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم ہلاک ہونے والوں کے ورثاء کے ساتھ ہیں ۔اور ان کے غم میں برابرکے شریک ہیں اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے۔