لاہور…….چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عبدالہادی خان کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں ایل پی جی کی قیمت 12سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔
چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ٹیکس اور دیگر خرچ ہٹا کر فی کلو ایل پی جی 38روپے ہوگئی، گیس کی قلت کے باعث جنوری میں ریکارڈ 21ہزار ٹن ایل پی جی درآمد کی گئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ٹیکس کم کرے تو مزید ایل پی جی درآمد ہوگی۔