کراچی: تین دن میں ایل پی جی کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ، گلگت بلتستان میں قیمت 200 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی۔
ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسو سی ایشن کے مطابق ایل پی جی پروڈیوسرز نے قیمت میں مزید 10 روپے کا اضافہ کردیا ہے، جس سے گھریلوں استعمال کا ایل پی جی سلنڈر 120 روپے اور کمرشل استعمال کا سلنڈر 450 روپے مزید مہنگا ہوچکا ہے۔
اس وقت کراچی اور لاہور میں ایل پی جی 150 روپے فی کلو، فیصل آباد، بہاولپور اور ملتان میں 160 روپے فی کلو اور گلگت بلتستان میں گیس کی قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت 132 روپے طے کی تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ جمعے کو بھی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔