اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی لیفٹیننٹ کرنل (ر) غلام رسول ساہی نے ایوان سے استعفی دے دیا۔ غلام رسول ساہی کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ن لیگ کے ساتھ نہیں چل سکتا۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کے ممبئی حملوں پر متنازع بیان اور قومی سلامتی کمیٹی کے موقف کو مسترد کرنے کے بعد ن لیگ کے ممبر نیشنل اسمبلی لیفٹیننٹ کرنل (ر) غلام رسول ساہی اپنی نشست سے مستعفی ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پارٹی کے ساتھ نہیں چل سکتا۔ لیفٹیننٹ کرنل (ر) غلام رسول ساہی فیصل آباد کے حلقہ قومی اسمبلی 75 سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔