ریاست مدینہ کے دعویداروں کا سابق صدر آصف علی زرداری کو علاج سے محروم کرنا انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے، لبنیٰ چوہدری ایڈووکیٹ
لاہور؍واشنگٹن؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کی مرکزی راہنما لبنیٰ چوہدری ایڈووکیٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کو شدید علالت کے باوجود پمز ہسپتال سے جیل بھیجنے کے حکومتی فیصلےکو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے دعویدار انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں۔
سابق صدر آصف علی زرداری کا جرم وفاق کو مضبوط بنانا اور مفاہمتی عمل کے ذریعے ملک میں جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچانا ہے جس کی ان کو اتنی بڑی سزا دی جارہی ہے کہ ان کو مناسب علاج بھی مہیا نہیں کیا جارہا ہے۔ ریاست مدینہ کے دعویدار ہوش کے ناخن لیں اور بیمار سیاسی قیدی کو اسکے اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت دیں اور مناسب علاج ہر شہری کا حق ہے۔
آپ سکھلائیں گے آداب شہادت مجھ کو
مرے اجداد نے ہتھیار نہیں ڈالے تھے