قاری فاروق احمد فاروقی نے پیپلز پارٹی کا دفاع ہمیشہ جانفشانی سے کیا انکی بطور پیپلز پارٹی پنجاب کونسل تقرری قیادت کا بہترین فیصلہ، لبنیٰ چوہدری ایڈووکیٹ
واشنگٹن؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین) پیپلز پارٹی لاہور کی مرکزی راہنما لبنیٰ چوہدری ایڈووکیٹ (امریکہ) نے سینئر راہنما قاری فاروق احمد فاروقی کو بطور ممبر پیپلز پارٹی پنجاب کونسل تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قاری فاروق احمد فاروقی نے ہمیشہ جانفشانی سے پارٹی کا دفاع کیا ہے اور جدید دور کی سہولیات سے آراستہ اپنے میڈیا سیل کے زریعے پارٹی کاموقف پوری دنیا میں پھیلایا ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ان جیسے متحرک نظریاتی راہنما پارٹی کا اثاثہ ہیں ۔ امید کرتی ہوں کہ وہ بطور ممبر پنجاب کونسل پہلے سے زیادہ آگے بڑھ کر پارٹی کا دفاع یقینی بنائیں گے۔ ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں انہوں نے پیپلزپارٹی کے تمام صوبوں کی تنظیموں اور مرکزی قیادت، ویمن ونگ، اوورسیز ونگز سب کو یکساں طور پر جوڑ کر رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔