counter easy hit

پی اے سی کی سربراہی اپوزیشن کو دینے کی بہترین روائے پاکستان پیپلز پارٹی کی بہترین روائت، لبنیٰ چوہدری

پی اے سی کی سربراہی اپوزیشن کو دینے کی بہترین روائے پاکستان پیپلز پارٹی کی بہترین روائت، لبنیٰ چوہدری

لاہور(نمائندہ خصوصی، مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی مرکزی راہنما لبنیٰ چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پے اے سی کی سربراہی  اپوزیشن لیڈر کو دینے کی بہترین روائت قائم کرنے اور قائم رکھنے میں پاکستان پیپلز پارٹی کا کلیدی کردار ہے۔ یہ ایک چھوٹی سی آئینی روائت قائم رکھنے میں تبدیلی حکومت کا حیل وحجت کا مظاہرہ شکوک وشبہات سے بھرپور ہے۔

انہوں نے کہا کہ  حکومت کا یہ تسلیم کر لینا کہ اپوزیشن لیڈر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سربراہ ہونگے نہ اپوزیشن کی فتح ہے اور نہ حکومت کی شکست ہے بلکہ یہ جمہوریت کی واضح اور مکمل فتح ہے،اپوزیشن اور حکومت دونوں ہی اس مسلۂ کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر قابل مبارکباد ہیں

LUBNA CHAUDHRY, ADVOCATE, SENIOR, LEADER, PPP, LAHORE