counter easy hit

چیئرمین بلاول بھٹو نے والدہ کو پانبد سلاسل کرنے والےنواز شریف کی بے گناہ گرفتاری پر آواز اٹھا کر پاکستانی سیاست میں نئی تاریخ رقم کی، لبنیٰ چوہدری ایڈووکیٹ

چیئرمین بلاول بھٹو نے والدہ کو پانبد سلاسل کرنے والےنواز شریف کی بے گناہ گرفتاری پر آواز اٹھا کر پاکستانی سیاست میں نئی تاریخ رقم کی، لبنیٰ چوہدری ایڈووکیٹ

واشنگٹن؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کی ایگزیکٹو ممبر اورسینئر قانون دان لبنیٰ چوہدری ایڈووکیٹ نے مریم نواز کی گرفتاری پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے واک آئوٹ کے فیصلے کوتاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج بلاول بھٹو زرداری نے تمام مخالفین پر سیاست میں اخلاقی برتری ثابت کردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے محترمہ شہید کو پابند سلاسل رکھا اور بچوں کو گود میں لے کر کورٹ کچہریوں کے چکر لگانے پر مجبور کیا جب ان کی بیٹی کو بے گناہ قید میں ڈالا جارہا ہے تو اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بطور اپوزیشن راہنما ان کے حق میں آواز اٹھانا نئی سیاسی تاریخ ہے۔ آج سے پہلے ہمیشہ پاکستان میں ایک ساتھ بیٹھی سیاسی جماعتیں بھی کبھی کسی کے حق میں نہیں بولیں اور نہ ہی کسی کی گرفتاری پر آواز اٹھائی گئی ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری پہلے سیاستدان ہیں جنہوں نے مخالفین کی عورتوں کی گرفتاری پر آواز اٹھا کر سیاست میں اپنی اخلاقی برتری ثابت  کردی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  مریم نواز صاحبہ کبھی سوچیں گی کہ ان کے والد نے بلاول بھٹو زرداری کی ماں کے ساتھ کیا سلوک کیا اور آج جب وہ پابند سلاسل ہیں تو بلاول ان کے لیے کیا کر رہے ہیں ۔ یہ نئی سیاسی روائت ہے اورانشااللہ اس سے سیاسی استحکام اور مفاہمت کی نئی راہیں کھلیں گی اورملک ترقی کی راہ پرگامزن ہوگا۔

 

lubna chaudhry, executive, member, PPP, Punjab, says, bilawal, bhutto, possesses, the, high, in, moral, political, values, by, favoring, the, maryam nawaz, on, arrest

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website