counter easy hit

بریکنگ نیوز۔۔۔!!! قسمت کی دیوی مہربان، وزیر اعظم عمران خان نے اسد عمر کو شاندار عہدہ دے دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم نے اسد عمر کو خصوصی عہدے سے نواز دیا گیا، عمران خان نے سابق وزیر خزانہ اور اپنے قریبی ساتھی کو کراچی کے تمام میگا پراجیکٹس کیلئے فوکل پرسن اور کوآرڈینیٹر تعینات کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے وزیر خزانہ اور پارٹی کے سینئر رہنما اسد عمر کو وزیراعظم عمران خان نے دوبارہ خصوصی عہدے سے نواز دیا ہے۔اسد عمر وزارت خزانہ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سے وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بنے۔ تاہم اب وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر کو کراچی کے تمام میگاپراجیکٹس کیلئے اپنا فوکل پرسن اور کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا ہے۔ اسد عمر وفاقی حکومت کی جانب سے شہر قائد کراچی کیلئے شروع کیے جانے والے تمام منصوبوں کی نگرانی کریں گے اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گے۔اسد عمر کی بطور فوکل پرسن تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اسد عمر تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد وزیر خزانہ بنائے گئے تھے تاہم بعد ازاں ملک کے معاشی حالات بگڑنے کے باعث انہیں عہدے سے ہٹا کر حفیظ شیخ کو مشیر خزانہ کا عہدہ سونپ دیا گیا تھا۔ وزیر خزانہ کا عہدہ واپس لیے جانے کے بعد اسد عمر کو کسی دوسری وزارت لینے کی پیش کش بھی کی گئی تھی تاہم انہوں نے وفاقی کابینہ میں شمولیت اختیار کرنے سے معذرت کر لی تھی۔

Luck, is, in, favor, with, Asad Umar, Imran Khan, awarded,him,with, new, designation, in, cabinet

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website