لیوٹن برطانیہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کے فنانس سیکرٹری سردار فاروق خان نے ن لیگ یوتھ ونگ کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نو منتخب عہدیداران ن لیگ کا سرمایا ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر یوتھ ونگ برطانیہ کے نو منتخب عہدیداران میں شامل مرزا توقیر جرال سنئیر وائس پریذیڈنٹ ٹو سینٹر ھمراہ کیبٹن صفدر، سردار طارق مُشتاق چئیرمین ڈسیپلنری کمیٹی، راجہ طلعت جمیل چئیرمین یوتھ بورڈ ، سعید صحاف چئیرمین ایڈوائز ری کونسل و دیگر کو مبارک باد پیش کرتے ہیں یہ سب ان کی محنت اور جماعت سے کمٹمنٹ کا نتیجہ ہے کہ ان کو نئی اور انتہائی اہم ذمہ داریاں سونپی گئیں۔
ہمیں ان تمام نو منتخب عہدیداران کی قابلیت پر پورا بھروسہ ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ جیسے تمام نو منتخب عہدیداران اپنی صلاحیتوں سے پارٹی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں آئندہ بھی اسی جو ش و جذبہ کے ساتھ میدان عمل میں ہر کسوٹی پر پورا اتریں گےہمیں ان کی صلاحتیوں کو پورا بھروسہ ہے کہ یہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے جماعت کے پلیٹ فارم سے پارٹی کی آئین و منشور کو فالو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن آذاد کشمیر کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار بخوبی نبھائیں گے۔