لوٹن: ممتازسیاسی وسماجی شخصیت سید حسین شہید سرور نے گذشتہ روز یہاں ایک مقامی ریسٹورنٹ میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کے اعزازمیں عشائیہ دیا۔ اس موقع پر پروفیسر مسعود ہزاروی، داؤد مسعود ہزاروی، شاہد حسین سید اور دیگر دوست و احباب بھی موجودتھے۔
اس دوران پاکستان کی موجودہ کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اور پاکستان کے حالات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ محمد یوسف نے کہاکہ پاکستان کومتعدد چیلنج درپیش ہیں اور پوری قوم کوایک ہوکر ان مشکلات کامقابلہ کرناہوگا۔ اسلام کے بارے میں انھوں نے کہاکہ اسلام امن و آشتی کا دین ہے اور اس کا کسی قسم کی دہشت گردی اور فساد سے کوئی تعلق نہیں۔
سید حسین شہید نے محمد یوسف کے خیالات کو سراہا اور کہاکہ پاکستان کو مسائل سے نکالنے اور ایک مضبوط ملک بنانے کے لیے پوری قوم کومتحد ہوناہوگا۔ اتفاق و اتحاد ہی سے ہم بحرانوں سے باہر نکل سکتے ہیں۔ درایں اثناء، سید حسین شہید سرور نے گذشتہ روزلوٹن کی معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر طاہرمحمودلون کی والدہ محترمہ کی وفات پران کے گھرجاکرافسوس کا اظہارکیا۔ ڈاکٹر طاہرلون گذشتہ روزہی اپنی والدہ کی تدفین کے بعد پاکستان سے واپس برطانیہ آئے ہیں۔
اس موقع پربڑی تعدادمیں لوگ ان سے تعزیت کے لیے موجودتھے۔ سید حسین شہیدسرورنے مسلم لیگی رہنماؤں راجہ محمد حنیف اورراجہ محمد عارف جے۔پی کے بھائی راجہ محمد سلیم کی اچانک وفات پربھی تعزیت کااظہارکیااور برطانیہ کے معروف قوم پرست رہنماء ڈاکٹر آفتاب حسین چوہدری کے جواں سال بھتیجے کی ناگہانی موت پربھی بہت دکھ اورافسوس ظاہر کیا۔