چھٹیوں پر جانا چاہتے ہیں تو شوق سے جائیں۔پالتو بلیوں کو فائیو اسٹار ہوٹل میں ٹھہرائیں،ملائیشیامیں پالتو بلیوں کے لیے پُرتعیش سہولیات سے آراستہ ہوٹل اور ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔
کیا آ پ تفر یح کے لیے شہر سے باہر جا نا چاہتے ہیں اور پر یشان ہیں کہ اپنی پالتو بلی کو کس کے پا س چھو ڑ کے جائیں،تو ملائیشیامیں اس پریشانی کا شاندار حل ڈھونڈ لیا گیا ہے۔ جی ہاں ملائیشیاکے دار الحکومت کوالا لمپور میں کیٹ زونیا نامی ایسا منفر د فائیو اسٹار ہو ٹل کھولا گیا ہے جہا ں آ پ اپنی پا لتو بلیاں ٹھہرا کر گھومنے پھر نے جاسکتے ہیں۔ اس انوکھے ہوٹل میں بلیوں کیلئے خصوصی طور پر 35آرام دہ کمرے تیار کیے گئے ہیں جبکہ سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے مالکان دنیا کے کسی بھی حصے سے انہیں کسی بھی وقت دیکھ سکتے ہیں۔ ہوٹل میں قیام کے دوران نہ صرف بلیوں کی مکمل طور پر دیکھ بھال کی جائے گی بلکہ وہاں موجود اسٹاف کچھ وقت ان کے ساتھ کھیل کر بھی گزارے گا۔اس ہوٹل میں ایک دن گزارنے کا کم سے کم کرایہ 5برطانوی پاؤنڈ ہے جبکہ سپر لگژری سہولیات کیلئے ایک دن کا پیکیج 30پاؤنڈ رکھا گیا ہے۔