گجرات (مرزا خرم حسنین)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ بھٹہ خشت پر چائلڈ لیبر ہرگز برداشت نہیں ، بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو حصول تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنا حکومت ، انتظامیہ اور بھٹہ خشت مالکان کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ویجلینس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ حکومت کی طرف سے نافذ کئے جانیوالے نئے قوانین کے مطابق ڈی سی او ، ڈی پی او ، اسسٹنٹ کمشنر ز، ڈی ایس پیز نے ابتک 89بھٹہ خشت کی اچانک چیکنگ کی اور چائلڈ لیبر ثابت ہونے پر 12مقدمات درج 3بھٹہ خشت سیل کئے گئے ہیں چیکنگ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا اور اگر کسی بھٹہ خشت پر کمسن بچوں سے مزدوری لی گئی تو مالکان کو سزا و جرمانہ کا سامنا کرنا پڑے گاانہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے بھٹہ خشت پر ابتک 48نان فارمل سکول قائم کئے جا چکے ہیں جن میں 1500سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں تاہم اس امر کو یقینی بنانا ہوگا کہ کسی بھی بھٹہ خشت مزدور کا بچہ سکول سے باہر نہ رہے خواہ اسکی فیملی نے کتنی ہی مختصر مدت کے لئے وہاں قیام کیوں نہ کرنا ہوڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے لیبر دیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ تمام نان فارمل سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کی لسٹ آویزاں کی جائے انہوں نے کہا کہ نئے قانون کے تحت بھٹہ مالکان اگر کسی مزدور کو پیشگی دیتے ہیں تو اسکا تحریری معاہدہ کرنا ہوگا جو ایک مخصوص مدت سے زیادہ نہیں ہوگا جبکہ اسکی کاپی متعلقہ انسپکٹرز کو بھی فراہم کرناہوگی ڈی سی او نے سوشل سکیورٹی اور اولڈ ایج بینفٹس کے افسران کو ہدایت کی کہ محنت کشوں کی رجسٹریشن کا عمل تیز کیا جائے جبکہ مزدوروں کے بچے جنکے ابتک پیدائش سرٹیفکیٹ نہیں بنے انکی لسٹ فراہم کی جائے تاکہ انکے ناموں کا انداراج کرایا جا سکے۔