بھارتی ریاست بہار میں سینکڑوں بچوں کی اموات کی وجہ لیچی کو قرار دیا گیا ہے۔
بہار کے ضلع مظفرپورمیں گزشتہ بیس برس کے دوران ہر سال مئی جون میں “چمکی” نام کی بیماری پھیلتی ہے جو اب تک کئی بچوں کی جان لے چکی ہے ۔ بھارتی اور امریکی ماہرین کے مطابق ان اموات کی وجہ لیچی میں موجود ایک زہریلا کیمیکل ہے۔ خالی پیٹ زیادہ لیچی کھانے سے اب تک کئی بچے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ صرف 2014 میں اس بیماری کا شکار 390 بچوں میں سے 122 بچے موت کے منہ میں چلے گئے۔ ڈاکٹروں نے علاقے کے بچوں کو محدود مقدار میں لیچی کھانے اور اس سے پہلے متوازن غذا لینے کا مشورہ دیا ہے۔