وکیل صفائی کی عدم موجودگی کے باعث چار جون تک سماعت ملتوی ، مقدمےمیں نامزد حاضر ملزمان کی ضمانت میں بھی 4 جون تک توسیع کر دی گئی
کراچی (یس اُردو) انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنمائوں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کیس کی سماعت 4 جون تک ملتوی کر دی ، عدم حاضری پرالطاف حسین ، ڈاکٹر فاروق ستار، نسرین جلیل، خالد مقبول صدیقی حیدر عباس رضوی سمیت 22 رہنمائوں کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے ۔انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنمائوں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کے 23 مقدمات کی سماعت ہوئی ۔ عامرخان، وسیم اختر،خواجہ اظہار الحسن، رئوف صدیقی اور قمر منصور عدالت میں موجود تھے۔عدالت نے تفتیشی افسران کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا۔ وکیل صفائی کی عدم موجودگی کے باعث چار جون تک سماعت ملتوی کر دی گئی ۔ مقدمےمیں نامزد حاضر ملزمان کی ضمانت میں بھی 4 جون تک توسیع کر دی گئی ۔عدالت نے عدم حاضری پر الطاف حسین ، ڈاکٹر فاروق ستار، نسرین جلیل، خالد مقبول صدیقی ، حیدر عباس رضوی سمیت 22 رہنمائوں کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ۔