کراچی…….کراچی میں ایم کیوایم کی صفائی مہم کا آج دوسرا روز ہے، صفائی مہم شہر کے تمام اضلاع میں شام 5 بجے تک جاری رہی۔ایم کیو ایم کی صفائی مہم کا آغاز گزشتہ روز کیا گیا تھا۔
ایم کیو ایم کی جانب سے صفائی مہم کے دوسرے روز بھی شہر کے ہرضلع کے ایک ٹاؤن اور ہر ٹاؤن کی دو یونین کونسلوں میں صفائی کی جارہی ہے۔صفائی مہم کے دوسرے روز ایم کیو ایم کے نامزد میئر وسیم اخترنے لائنزایریا میں صفائی مہم کا جائزہ لیا۔صفائی مہم کا جائزہ لیتے وقت وسیم اختر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے شہر کو گند کا ڈھیر بنا دیا ہے،کوشش ہے کہ اس کو جلد از جلد صاف کیا جائے۔رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار نے بھی کھارار میں صفائی مہم کا جائزہ لیااس موقع پر انھوں نے کہا کہ شہر کی صفائی کی ذمہ داری ہر شہری پر عائد ہوتی ہے۔صفائی مہم کیلئے ایم کیو ایم کی جانب سے مختلف علاقوں میں بینرز لگائے گئے ہیں جبکہ صفائی ستھرائی سے متعلق آگاہی کیلئے پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئےہیں۔ ایم کیو ایم رہنمائوں کاکہنا ہے کہ وہ شہر کو صاف کرنے نکلے ہیں اور اپنے مقصد میں ضرور کامیاب ہوں گے