counter easy hit

مدھیہ پردیش: راہول گاندھی کو حراست میں لیا گیا

کانگریس نائب صدر راہول گاندھی کو پولیس نے حراست میں لیا۔ انہیں مدھیہ پردیش میں کشیدگی سے متاثرہ علاقے مندسر میں حراست میں لیا گیا ہے۔

Madhya Pradesh: Rahul Gandhi was arrested

Madhya Pradesh: Rahul Gandhi was arrested

بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی فائرنگ سے ہلاک کیے گئے 5 کسانوں کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے مندسر جارہے تھے۔ پولیس کے حراست میں لیے جانے کے بعد راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ پولیس نے مجھے بغیر کسی وجہ کے گرفتار کیا ہے۔ کوئی وجہ بتائے بغیر صرف یہ کہا گیا کہ ہم آپ گرفتار کررہے ہیں، ریاست اترپردیش میں بھی ایسا ہی کیا گیا تھا۔

اس سے قبل ایک ٹوئٹر پیغام میں کانگریسی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت انہیں احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والے کسانوں سے ملاقات کرنے سے روک رہی ہے۔ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نہ تو کسانوں کا قرضہ معاف کرتے ہیں نہ ہی انہیں بونس دیتےہیں ، یہ کسانوں پر بس گولیاں چلاتےہیں۔ دوسری جانب بی جے پی کا کہنا ہے کہ راہول گاندھی کسانوں کے معاملےپر سیاست کر رہے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website