ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سیل کیے گئے میڈیسن سٹورز کو ڈی سیل کرکے میڈیسن کے نمونہ جات لاہور لیبارٹری میں بھیج دیے گئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم کے مطابق پنجاب بھر کے تمام ڈی ایچ کیو ، آر ایچ سی ، بی ایچ یو سنٹرپر تمام سرکاری میڈیسن سٹورز کو سیل کردیا گیا تھا گزشتہ روز اے سی ننکانہ میاں رفیق احسن کی موجودگی میں تینوں سٹورز کو ڈی سیل کرکے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے میڈیسن سٹورکے 20نمونہ جات ، آر ایچ سی کے 10جبکہ بی ایچ یو کے بھی 10میڈیسن کے نمونہ جات لیکر لاہور لیبارٹری کو بھیج دیے گئے ہیں ۔