پاپ موسیقی کی ملکہ میڈونا بھی ہلیری کلنٹن کی حمایت میں سامنے آگئیں ،نیویارک میں ڈیموکریٹ امیدوارکی حمایت میں ہونے والے کنسرٹ میں فن کا مظاہرہ کیا۔
نیو یارک سٹی پارک میں ہونے والے کنسرٹ میں میڈونا نے 30منٹ کی پرفارمنس دی اور ووٹرزپر زور دیا کہ وہ ہلیری کلنٹن ہی کو ووٹ دیں۔
میڈونا نے کنسرٹ سے خطاب کے دوران کہا کہ ہمیں امریکا کو عظیم رکھناہے، عظیم بنانا نہیں ہے،اور ایسا کرنے کے لئے ہمیں ایک ایسا صدر منتخب کرنا ہے ،جو خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کا قائل نہیں ،جو رنگ و نسل میں تفریق نہیں کرتا ، جو ہمارے ملک میں دیواریں بنانے کا قائل نہیںاور وہ صرف ہلیری کلنٹن ہی ہیں