میڈرڈ: کینیڈین ٹینس اسٹار یوجینی بوچارڈ نے دوسرے راﺅنڈ میں ماریا شراپووا کا بوریا بستر گول کر دیا۔
Madrid Open, Yevgeny Bouchard has bags vein Round of Maria Sharipova
بوچارڈ نے ڈوپنگ کیس میں 15 ماہ کی معطلی کے بعد واپس آنے والی شراپووا پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں ”چیٹر“ کہا تھا، ویمنز سنگلز کے دوسرے راﺅنڈ میں روسی اور کینیڈین پلیئر کے درمیان سخت مقابلہ ہوا تاہم بوچارڈ نے مقابلہ 2-1 سے اپنے نام کر لیا۔ میچ کا اسکور 7-5، 2-6 اور 6-4 رہا۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بوچارڈ نے کہا کہ بہت سی پلیئرز میچ سے قبل مجھے علیحدگی میں ملیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، ان میں ایسی پلیئرز بھی شامل تھیں جن سے میں عام طور پر بات بھی نہیں کرتی، جس سے میرا حوصلہ بلند ہوا۔ مجھے مداحوں کی جانب سے بھی خیرسگالی کے پیغامات ملے جس سے مجھے پتہ چلا کہ اکثر لوگ میرے ہم خیال ہیں۔ میں یہ میچ اپنے لیے اور ان مداحوں کیلیے بھی جیتنا چاہتی تھی۔ یوجینی بوچارڈ کا تیسرے راﺅنڈ میں سخت حریف اینجلیک کیربر سے سامنا ہو گا۔