کراچی …….جادوکی جپھی سے مداحوں کا دل جیتنے والےمنّا بھائی ایم بی بی ایس آج صبح جیل کی سلاخوں سے آزاد ہو گئے۔رہائی کے وقت سنجو بابا اپنے جذبات پر قابو نہ پا سکے ، جیل سے باہر آئے زمین چومی ، جیل کے مرکزی دروازے کی طرف رخ کیا اور سلامی کے لئے ہاتھ سرتک لے گئے، پھر بیگ کندھے پر ڈالا اور واپسی کے لئے مڑ گئے۔
پانچ سال کی سزا پانے والےمنا بھائی کوسزا کی مقررہ مدت سے 103 دن قبل رہا کیا گیا۔اس موقع پر ان ےاہلہخانہ اور مداحوں کی خوشی قابل دید تو تھی ہی،ساتھ ساتھ فلمی شخصیات میں بھی جوش و خروش اجاگر ہو گیا۔رہائی ملنے کے بعد ان کے مداحوںاور دوستوں نے انہیں نئے آدمی کے روپ میں دیکھا۔یہی نہیںبلکہ ان کا اچھا رویہ جیل انتظامیہ کو بھی متاثر کر گیا۔ فلموں میں کروڑں روپے کمانے والے سنجے دت کوجیل میں بطور مشقت کاغذ کے لفافے بنانے پر انہیں 450 روپے اجرت بھی ادا کی گئی ۔ذرائع کے مطابق،سنجے دت گھرپہنچ کر جشن منانے کی بجائے، سب سے پہلے مندر جاکرسجدہ ریز ہونا چاہتے ہیں اور پھر اپنی ماں ،نرگس کی قبر پر جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔پالی ہل میں ان کی رہائش گاہ پر ان کے والد کا ایک پورٹریٹ موجود ہے جہاں وہ پوجا کا اہتمام بھی کریں گے۔جیل ذرائع کاکہنا ہے کہ رہائی سے ایک روز قبل جب انہیں غسل کے لیے لے جایا جارہا تھا تو ایسے میں انہوں نے اپنے کپڑوں کوکندھے سے پھٹا ہوا پایا جس پر انہوں نے جیل انتظامیہ سے سوئی اور دھاگے کی بھی درخواست کی ۔اس کے بعد وہ جیل ریڈیو اسٹیشن پہنچے جہاں آپ کی فرمائش کے نام سے پروگرام کیا جاتا ہے۔اس میں انہوں نےاپنا آخری پروگرام ریکارڈ کروایا ۔اس دوران سنجو بابا اپنے جذبات پرقابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہو گئے۔ اپنے جذباتی پیغام میں انہوں نے قیدیوں کو جرم سے دور رہنے کا مشورہ دیا – غیرقانونی ہتھیاراے کے 56رائفل رکھنے کے جرم میں گرفتار کئے جانے والے 56 سالہ بھارتی اداکار سنجے دت مئی 2013 سے پونے کی یرواڈا جیل میں تھے جہاں وہ 42 ماہ رہے۔ بھارت کی سپریم کورٹ نے انہیںمارچ 2013 کو پانچ برس قید کی سزا سنائی تھی۔ان پر الزام تھا کہ انھوں نے ممبئی میں 1993 میں ہونے والے سلسلے وار بم دھماکوں کے مجرموں سے یہ ہتھیار خریدے تھے۔ سنہ 2007 اور آٹھ کے دوران وہ 18 ماہ کی قید پہلے ہی کاٹ چکے تھے۔ٹاڈا عدالت کے جج نے فلم اسٹارکو انتباہ کیا تھا کہ وہ میڈیا سے دور رہیں۔ رہائی ملنے کے بعدسنجے دت کوسب سے پہلے خوش آمدید کہنے والے بھارتی اداکار،رشی کپور ہیں جنہوں نے ان کی رہائی ہوتے ہی ٹوئٹر پر پیغامات کی بوچھاڑ کردی اور خوشی کا اظہاکیا۔ان کی بیٹی ترشالاجو اس وقت امریکا میں قیام پذیر ہیںاپنے بابا کی فلموں کے کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا سائٹ پر پوسٹ کرتے ہوئےلکھتی ہیں وہ میرے شیر ہیں اور اب میرا شیر پنجرے سے رہا ہو کر جنگل میں آ جائے گا۔ میں بہت پرجوش ہوں اس رہائی کے موقع پرسنجے دت کی اہلیہ مانیاتا اس خوشی میں جیل کے باہر ہی ایک خوبصورت استقبالیہ پروگرام منعقد کرنا چاہتی تھیں لیکن جیل کی انتظامیہ نے انہیں اجازت نہیں دی۔سنجے دت پر بائیو پک بنا نے والے راجکمار ہیرانی کا کہنا ہے سنجے اب بدل چکا ہے اور اب آپ شاید ایک نئے آدمی سے ملیں گے اس رہائی کی خاص بات یہ ہےکہ ممبئی کے ایک یسٹورنٹ میںسنجے دت کے مداحوں کیلئے چکن سنجو بابا کے نام سے ایک ڈش مفت پیش کی جارہی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس بریانی کا نام بھی سنجے دت کے نام پر ہی ہے کیونکہ ہوٹل کے مالک خالد حاکم کے مطابق اس بریانی کی ترکیب خود سنجے دت نےبتائی تھی اور وہ خود بھی اس ہوٹل میں بڑی دلچسپی سے بریانی کھانے آتے تھے۔