جھل مگسی کے علاقے گاجان میں لاشاری قبائل کے دوگروپوںکے مسلح تصادم میں 6افراد ہلاک اور 2شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
لیویزذرائع کے مطابق واقعہ کے فوراً بعد ڈپٹی کمشنرجھل مگسی محمد وسیم لیویزکی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے، مسلح افراد سے مورچے خالی کراکے 7 افراد کو گرفتارکرلیاگیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق مسلح تصادم میں مرنے والوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کردیں گئیں ، لیویزنے مزید گرفتاریوں کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارناشروع کردیے ہیں جبکہ زخمیوں کو گنداواہ اور ڈیرہ مرادجمالی کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔