ممبئی…….مہاراشٹر حکومت کاکہنا ہے کہ وہ ہٹ اینڈ رن کیس کا پورا فیصلہ آنے کے بعد ہی اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرے گی۔تیرہ سال سے سلمان خان کے سر پرخوف کی جو تلوار لٹک رہی تھی وہ اب ہٹ چکی ہے،لیکن اس آفت سے جان اب بھی پوری طرح نہیں چھوٹ پائی ہے،کیوں کہ ہٹ اینڈ رن کیس میں استغاثہ کو سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا حق حاصل ہے۔مہاراشٹرا حکومت کاکہنا ہے کہ وہ ہٹ اینڈ رن کیس کا پورا فیصلہ آنے کے بعد ہی اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرے گی۔اس معاملے میں کسی جلدبازی سے کام نہیں لیا جائے گا بلکہ فیصلے کی کاپی ملنے کے بعد ایڈووکیٹ جنرل سے رائے لیں گے۔سلمان خان کو بری کرنے کا فیصلہ بھارتی صنعت کے لئے بھی اچھی خبر لایاجس کمپنی میں دبنگ خان کا پیسہ لگا تھا فیصلہ آتے ہی اس کے شئیرز میں بارہ فی صد اضافہ ہو گیا۔