محبوب نگر (راست) عصر حاضر میں سائنس و ٹکنالوجی کی ترقی نے ساری دنیا کو گلوبل ویلج میں تبدیل کر دیا ہے۔ طلبہ اورنوجوا ن میں انٹر نیٹ کا استعما ل بڑھ گیا ہے اور تعلیم و تربیت کے شعبہ میں انٹرنیٹ لازمی ہوگیا ہے۔
اس کے غلط استعمال نے طلبہ اور نوجوانوں کی زندگی پر برے اثرات مرتب کئے ہیں جس سے طلبہ کے اخلاقیات میں بگاڑ پیدا ہو رہا ہے اور وہ اپنے تہذیب و ثقافت اور مذہب سے دور ہوتے جارہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار بردار محمد عمر، زونل کیمپس سکریٹری ایس آئی اوتلنگانہنی محبوب نگر میں عظیم والشان سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ بعنوان ”انٹرنیٹ برائیوں کا باب ِالداخلہ اور ادب ِاسلامی” کے خطبہ اسقبالیہ منعقدہ 23ْْ/اگسٹ بروز اتوار،رائل فنکش ہال محبوب نگر سے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ سے طلبہ و نوجوان معلومات حاصل کریں،اچھائیوں کو فروغ دیں،شخصیت سازی کریں۔
انہوں نے ایس آئی او کی ”اخلاقی ”مہم کاتعارف بھی پیش کیا۔ قبل ازیں مشاعرے کا آغازحافظ مظہر حسین کی تلاوت و ترجمانی سے ہوا ۔عبدالسلام قمر نے نعت پڑھی ۔ادبی اجلا س کی کاروائی ڈاکٹر عزیز سہیل نے چلائی۔مشاعرہ کی صدارت حلیم بابر نے فرمائی۔
مشاعرہ میںطاہر گلشن آبادی(حیدرآباد) ، سید ریاض تنہا ،جلال اکبر،رحیم قمر،شیخ احمد ضیائ،توصیف خان رہبر(نظام آباد)حلیم بابر،ظہیر ناصری،صادق علی فریدی،چچا پالموری،جامی وجودی،اسمعیل قیصر،،ضیا برہانی (محبوب نگر)محبت علی منان،جلیل رضاء (جڑچرلہ) نے انٹرنیٹ کے موضوع پر کلام سنایا۔
تقی احمد تقی (جڑچرلہ)نعیم جاوید(سعودی عربیہ) کا مرسلہ کلام ڈاکٹر عزیز سہیل اور عبدالسلام قمر نے پیش کیا۔مہمان خصوصی کی حیثیت سے برادر ابرار علی ، زونل سکریٹری ایس آئی او تلنگانہ،مہمانان اعزازی میں محمدعمر، زونل کیمپس سکریٹری ایس آئی اوتلنگانہ،شیخ سیادت علی صدر ادارہ محبوب نگر،محمدصادق اللہ المیوا،محمدعلی دانش صدرا دارہ جڑچرلہ ،شیخ شجاعت علی امیر مقامی جماعت اسلامی محبوب نگر،محمد عامر خان، زونل کلچرل آرگنائزار،ایس آئی اوتلنگانہ،نے شرکت کی نظامت کے فرائض جناب سید ریاض تنہاصدر ادارہ ادب اسلامی تلنگانہ نے حسن خوبی سے نجام دیا۔
عبدالسلام قمر نے دعایہ نظم خوش لحن سے پڑھی۔ مشاعرہ کا اختتام ،محمد عامر خان، زونل کلچرل آرگنائزارکے شکریہ پر ہوا۔بردار عمیر صدر ایس آئی او نے انتظامی فرائض انجام دئے۔
منجانب۔ ادارہ ادب اسلامی محبوب نگر