دنیا کے سب سے بڑے فیشن فلمی میلے کا اعزاز رکھنے والے ’کانز‘ فلمی میلے کی رونقیں جاری ہیں، جس میں پہلی بار پاکستانی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان بھی جلوے بکھیرتی نظر آئیں۔
ماہرہ خان پہلی بار اس فیشن فلمی میلے میں جلوہ گر ہوئیں اور انہوں نے غیر رسمی پوز دے کر مداحوں کے دلوں کو فتح کرلیا۔
پاکستانی اداکارہ میک اپ برانڈ ’لوریل‘ کی جانب سے باضابطہ طور پر 15 مئی کو کانز کے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوں گی، تاہم 12 مئی کو پہنچنے کے بعد انہوں نے 13 مئی کو غیر رسمی پوز دے کر اپنے کانز کیریئر کا آغاز کر
ماہرہ خان نے کانز میلے میں دیے گئے خصوصی پوز کی تصاویر اپنے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیں، جب کہ دیگر انسٹاگرام اکاؤنٹس سے بھی اداکارہ کی تصاویر کو شیئر کیا گیا۔
ماہرہ خان کی طرح بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ اور ہما قریشی بھی پہلی بار کانز میں شامل ہوئیں ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ماہرہ خان کی طرح کنگنا رناوٹ اورہما قریشی بھی عالمی میک اپ برانڈ کی جانب سے ہی کانز میں جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی۔
علاوہ ازیں بولی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے، پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون بھی اسی ہی برانڈ کی جانب سے کانز میں جلوہ گر ہوئیں۔
اداکارہ سونم کپور بھی اسی برانڈ کی جانب سے کانز کے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی۔
نہ صرف پاکستانی و بھارتی بلکہ برطانوی، روسی و امریکی اداکاراؤں سمیت دیگر ممالک کی اداکارائیں بھی اسی میک اپ برانڈ کی جانب سے کانز میں جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی۔