ڈھاکہ : بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو میچ فیس کا 75 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
بھارتی کپتان نے بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں سکور بناتے ہوئے بنگلہ دیشی بائولر کو دھکا دیا تھا۔
میچ ریفری نے واقعے کی ویڈیو دیکھ کر دھونی کو قصور وار قرار دیا اور ان پر میچ فیس کا 75 فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔