دنیا کے سب سے بڑے فیشن فلمی میلے کا اعزاز رکھنے والے ’کانز‘ فلمی میلے کی رونقیں جاری ہیں، جس میں پہلی بار پاکستانی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان بھی جلوے بکھیرتی نظر آئیں۔
ماہرہ خان پہلی بار اس فیشن فلمی میلے میں جلوہ گر ہوئیں اور انہوں نے غیر رسمی پوز دے کر مداحوں کے دلوں کو فتح کرلیا۔ پاکستانی اداکارہ میک اپ برانڈ ’لوریل‘ کی جانب سے باضابطہ طور پر 15 مئی کو کانز کے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوں گی، تاہم 12 مئی کو پہنچنے کے بعد انہوں نے 13 مئی کو غیر رسمی پوز دے کر اپنے کانز کیریئر کا آغاز کردیا۔
نہ صرف پاکستانی و بھارتی بلکہ برطانوی، روسی و امریکی اداکاراؤں سمیت دیگر ممالک کی اداکارائیں بھی اسی میک اپ برانڈ کی جانب سے کانز میں جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی۔