کراچی (ویب ڈیسک) ماہرہ خان بھی ثانیہ مرزا کی خوبصورتی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی بہن انعم مرزا کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے خوب تعریف کی اور انہیں ’خوبصورت‘ قرار دے دیا۔
بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی بہن انعم مرزا کی شادی کی تصاویر شیئر کیں۔ جن تصاویر میں ثانیہ مرزا اتنی حسین لگ رہی ہیں کہ پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان بھی اُن کی خوبصورتی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں اور اُن کی پوسٹ پر کمنٹ کردیا۔ ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی بہن کے نکاح کے دِن کی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے سبز رنگ کا حسین لباس زیب تن کیا ہوا ہے، اُنہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’مجھے سبز رنگ محسوس ہو رہا ہے۔‘ اُن کی اِس تصویر پر اداکارہ ماہرہ خان نے کمنٹ کیا ’خوبصورت‘۔ اِس کے علاوہ ثانیہ مرزا نے دیگر تصاویر بھی شیئر کیں، ایک تصویر میں اُنہوں نے اپنے ایک ہاتھ سے اپنا لہنگا پکڑا ہوا ہے اور دوسرے ہاتھ میں اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کو گود میں اُٹھایا ہوا ہے اور تصویر میں اُن کی مُسکراہٹ سے ایسا لگ رہا ہے کہ وہ بہت زیادہ خوش ہیں۔ ایک تصویر میں وہ اپنی بہن انعم مرزا اور اُن کے شوہر اسد کے ہمراہ ہیں، اُس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے اسد کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمارے خاندان میں خوش آمدید۔‘ اُنہوں نے جامنی اور سلور رنگ کے لباس میں بھی اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے لکھا کہ ’آج کے دن خود کو ایک شاہی فرد محسوس کر رہی ہوں۔‘ ایک تصویر اُنہوں نے اپنی بہن انعم مرزا اور بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ بھی شیئر کی۔ واضح رہےکہ انعم مرزا کی شادی سابق بھارتی کرکٹر اظہر الدین کے بیٹے اسد سے ہوئی ہے، دوسری جانب شعیب ملک اپنی کچھ مصروفیات کی وجہ سے اِس شادی میں شرکت نہیں کرسکے۔
https://www.instagram.com/p/B5-HOkgn6PQ/?utm_source=ig_embed
https://www.instagram.com/p/B6CuItElA42/?utm_source=ig_embed
https://www.instagram.com/p/B5-GNRMH6It/?utm_source=ig_embed