کراچی (ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سپراسٹار ماہرہ خان نے سوشل میڈیا صارف کی جانب سے اپنی دوسری شادی کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتا دیا کہ وہ کب دوسری شادی کے بندھن میں بندھیں گی۔آج کل شادیوں کا سیزن عروج پر ہے،
حال ہی میں اداکارہ اقرا عزیزاوریاسرحسین کی شادی سوشل میڈیا پرچھائی رہی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ پاکستان شوبزکی مشہورجوڑیاں یعنی احد رضا میر، سجل علی، ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کب شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔ جب کہ لوگ اداکارہ ماہرہ خان کی دوسری شادی کے حوالے سے بھی کافی تجسس میں مبتلا ہیں۔ حال ہی میں شہبازعلی نامی صارف نے ٹوئٹر پر ’’آسک ماہرہ‘‘ سیشن کے دوران ان سے یہ سوال پوچھ ہی لیا۔ صارف نے پوچھا ماہرہ خان آپ کو نہیں لگتا کہ اب آپ کو دوبارہ شادی کرلینی چاہیئے؟ صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ماہرہ نے ان ہی کے اندازمیں کہا ’’جب لگے گا تو کرلوں گی‘‘۔ سوشل میڈیا پر ماہرہ کے جواب کو کافی سراہا جارہا ہے جب کہ کچھ صارفین تو کہہ رہے ہیں کہ ان کی مرضی جب چاہیں شادی کریں نہیں تو نہ کریں۔ واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان اپنے سابق شوہرعلی عسکری سے 2006 میں لاس اینجلس میں ملی تھیں جب کہ کچھ رپورٹس کے مطابق دونوں کی ملاقات انڈس ٹی وی اسٹوڈیومیں ہوئی تھی۔ بعد ازاں دونوں کی دوستی محبت میں بدل گئی اور ماہرہ اور علی نے 2007 میں شادی کرلی۔ ماہرہ خان کے والد اس شادی کے خلاف تھے لیکن اپنے بچوں کی ضد کے آگے ان کی نہیں چلی۔ بعد ازاں دونوں میں طلاق ہوگئی۔ ماہرہ خان اورعلی عسکری کا ایک بیٹا اذلان ہے جو ماہرہ کے ساتھ ہی رہتا ہے۔